ابنا: کولريڈو ميں فائرنگ کے واقعے ميں مرنے والوں کے لواحقين نے شہر ڈينور کي سڑکوں پر مارچ کيا اور حکومت امريکہ پر الزام لگايا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے اپنے وعدوں کي پاسداري نہيں کر رہي ہے - مظاہرين نے کا کہنا تھا کہ حکومت امريکہ نے مرنے والوں کے لواحقين کو امدادي رقم کي فراہمي کے وعدے پر بالکل عمل نہيں کيا ہے-
ياد رہے کہ فلم بيٹ مين کے پريميئر کے موقع پر کولريڈو کے ايک سينما ہال ميں ہونے والے فائرنگ کے واقعے ميں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور پچاس زخمي ہوگئے تھے-
اس سانحے کے تھوڑي دير کے بعد ايک اور مسلح شخص نے امريکي رياست وسکانسن ميں سکھوں کي ايک عبادت گاہ پر حملہ کرکے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار ديا تھا- اس حملے ميں تيس افراد زخمي ہوگئے تھے- امريکہ ميں فائرنگ کے واقعات روزمرہ کا معول بن گئے ہيں اور آئے دن کسي نہ کسي شہر يا صوبے ميں فائرنگ کا کوئي نہ کوئي بڑا واقعہ ضرور پيش آتا ہے-
پچھلے دنوں نيويارک کے مشہور سياحتي مرکز امپائراسٹيٹ بلڈنگ کے سامنے پيش آنے والے فائرنگ کے واقعے ميں دو افراد ہلاک اور نو زخمي ہوئے تھے-
جمعرات کے روز شکاگو ميں بھي ہونے والے فائرنگ کے سات واقعات ميں انيس افراد کو ہلاک کرديا گيا تھا- ان ميں تيرہ افراد کو محض آدھے گھنٹے کے اندر گوليوں کا نشانہ بنايا گيا-
اسٹريٹ کرائم کے حوالے سے نيويارک کا شمار دنيا کے انتہائي خطرناک شہروں ميں ہوتا ہے-
البتہ يہاں اس بات کا ذکر ضروري ہے کہ امريکہ ميں تشدد کے واقعات ميں زيادہ تر سياہ فام شہري مارے جاتے ہيں جو زيادہ تر پوليس کي فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوتے ہيں.
.......
/169